Categories
Uncategorized

حمد

یارب ہے بخش دینا ، بندے کو کام تیرا

محروم رہ نہ جائے کل یہ غلام تیرا

جب تک ہے دل بغل میں ہردم ہویا د تیر ی

جب تک زباں ہومنھ میں ، جاری ہونام تیرا

ہے توہی دینے والا پستی سے دے بلندی

اسفل مقام میرا ، اعلی مقام تیرا

بے چوں وبے چگوں ہے ، بے شبہ ذات تیری

واحد احد ، صمد ہے ، اللہ نام تیرا

محروم کیوں رہوں میں ، جی بھر کے کیوں نہ لو ں میں

دیتا ہے رزق سب کو ،ہے فیض عام تیرا

یہ داغؔ بھی نہ ہوگا تیرے سواکسی کا

کو نین میں ہے جوکچھ  ، وہ ہے تما م تیرا

 

 

نواب مرزاخاں داغؔ دہلوی

ولادت 1831وفات 1905

داغؔ کی پیدائش دلی میں ہوئی ۔ وہ ابھی نو عمر تھے کہ ان کے والد لوہا رو کے نواب شمس الدین احمد خاں کا انتقال ہوگیا ۔ ان کی والدہ نے بہادرشاہ ظفرؔکےبیٹے اور دلی عہد سلطنت فخر الملک مرزامحمد سلطان عرف مرزافخرو سے شادی کرلی۔ داغؔ کی تعلیم وتربیت لال قلعے میں ہوئی شاعری میں وہ ذوقؔ کے شاگر دتھے ۔      1857  ء کے ہنگامے کے بعد داغؔ رامپور چلے گئے جہاں وہ نواب کلب علی خاں کے دربار میں ملازم رہے۔  1886ءمیں نواب صاحب کے انتقال کے بعد وہ  حیدر آباد چلے گئے ۔ نظام حیدرآباد نے انھیں شاعر ی میں اپنا استادمقررکرلیا۔ ان کا انتقال کے بعد وہ حید رآباد میں ہوا ۔

داغؔ کی شاعر ی ہلکے پھلکے عشقیہ جذبات کا بیان ہے۔ ان کی زبان دلی کی ٹکسالی زبان ہے جو نہایت صاف و سلیس ہے ۔ ان کے اشعار میں روانی اس قدر ہے کہ محسوس ہوتا ہے شاعر نے کسی کو شش یا فکر کے بغیر برشعر کہہ دیے ہیں ۔ یہاں ان کی حمد شامل نصاب ہے۔

 

No post found
Categories
Uncategorized

اردو بخیر!

آن لائن تعلیم کے اس بہائو میں ایم پی بورڈ کے تمام ہی پیپرس کے معاون مواد دستیاب ہیں۔  اردو کے تعلق سے آن لائن مطالعہ میں مدد گار مواد تیؔار کرنے کی کوششیں یا تو ہوئی نہیں، اگر ہوئی بھی تو وہ عام طلبا کی پہنچ سے دور ہیں

AIOB Association

کوشاں ہے کہ اردو آن لائن ٹیچنگ کے تعلق سے جو بھی مواد دستیاب ہے اسے ویب کے توسط سے عام طلبا تک اس کی دستیابی آسان کر دی جائے۔

اردو کی تعلیم و تعلؔم سے وابسطہ اداروں، اساتذہ سے درخواست ہے کہ وہ اپنی کوششوں(ویڈیو، آڈیو، ڈیجیٹل نوٹس وغیرہ) سے مطلع کریں۔

ہماری اوؔلین ترجیح دسویں و بارہویں کی جنرل اردو ہے۔

9424357737،  9522288833

اس درخواست کو اپنے حلقہ کے اردو اساتذہ تک پہچادیں۔